ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شاہکوٹ میں پنجابی ثقافت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد کھوکھر ، اسسٹنٹ کمشنر ثناءشرافت نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔طالبات نے پنجاب ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سٹالز لگائے ، ڈی سی نے سٹالوں کا معائنہ کیا اور سٹوڈنٹس کو شاباش دی ، طالبات نے پنجابی ثقافت کے مطابق لباس زیب تن کئے تھے اور سٹوڈنٹس نے پنجابی ثقافت کے مختلف رنگوں کو پیش کیا۔تقریب میں پنجابی ثقافتی کھانے ، پنجابی دیہی طرز زندگی کی عکاسی کی گئی اور طالبات نے حقیقی معنوں میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا۔منعقدہ تقریب میں پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے سٹوڈنٹس نے تقاریر اور ٹیبلو بھی پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب آج پنجاب کا ثقافتی دن منا رہی ہے، ڈی سی ننکانہ نے ورثے کے فروغ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ثقافت سے جوڑنا اولین ترجیح ہے ، نئی نسل کو ثقافت کی اہمیت سے روشناس کروانا بنیادی مقصد ہے۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کلچر ڈے کا انعقاد قابلِ ستائش ہے ، ہمیں اپنی پنجابی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو کا تقریب میں پر فارم کرنے والے بچوں کو ڈی سی آفس میں کھانا کھانے کا اعلان کیا۔کلچرل ڈے کی تقریب میں سی او تعلیم شازیہ بانو ، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، انفارمیشن اینڈ کلچر کے افسران ، اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے ضلعی افسران کو کلے پہنائے۔تمام ضلعی افسران نے پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پنجابی لباس زیب تن کرکے سرکاری امور سر انجام دیے۔