ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) مبینہ پولیس مقابلہ، ایک اشتہاری ملزم ہلاک، دو فرارتفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اشتہاری مجرم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ترجمان پولیس کے مطابق تین نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک راہگیر سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اور موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے 15 کال پر فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیااورتعاقب کے دوران ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے حقِ حفاظتی خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دو فرار ہو گئے ،ہلاک ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور رابری کے 37 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور تھانہ مانگٹانوالہ پولیس کو رابری کے تین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم تھاپولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ریسکیو1122کے عملہ نے ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔