کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو ::/ دو روز قبل ماڑیپور ہاکس بے روڈ سے چھینے گئے ٹرالر کے کیس میں اہم پیش رفت۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھینا گیا ٹرالر اور مسروقہ سامان کے 27 بنڈل برآمد کرلئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
دور روز قبل مورخہ 06 اپریل 2025 کو ویگو میں سوار 6/7 مسلح ملزمان نے ہاکس بے روڈ سے 107 عدد بنڈل فائبر لوڈ ٹرالر چھینا تھا۔
ملزمان ٹرالر کے دو ڈرائیور اور ایک ہیلپر کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے اور بعد ازاں کٹی پہاڑی کے پاس چھوڑ کر ٹرالر سمیت فرار ہو گئے تھے۔
مزکورہ بالا واردات کا مقدمہ 93/25 بجرم دفعہ 395 ت پ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔
ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے چھینے گئے ٹرالر کا سراغ لگا کر گزشتہ رات اسپارکو روڈ موچکو پر واقع گودام پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔
دوران کاروائی گودام سے 27 عدد بنڈل چھینا گیا مال اور ٹرالر برآمد کرلیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام مالک حنیف اور اسکے بیٹے سلطان نے رانا ناصر نامی شخص کے ہمراہ مزکورہ مال گودام میں اتارا اور بقیہ مال دوسری گاڑی میں شفٹ کر دیا گیا
کاروائی ایس ایچ او تھانہ انسپکٹر چوہدر سلیم کی سربراہی میں چوکی انچارج ٹرک اڈہ ASI علی شیر نے سٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
مزید تحقیقات سمیت بقیہ مال کی برآمدگی اور ملزمان کی تلاش کے کئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔