کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو) مسلح ملزمان ایل بلاک پرانہ بس اسٹاپ کے قریب محمد مراد نامی شہری کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہوئے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
گشت پر معمور پولیس نے متاثرہ شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی بروقت بعد تعاقب کے پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان گینگ سے موقع پر 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
ملزمان کے زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے دوران انٹروگیشن مومن آباد، فرنٹیئر کالونی، اتحاد ٹاؤن، سعیدآباد اور اقبال مارکیٹ کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے اعتراف کردہ وارداتوں میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں شہباز ولد محمد طاہر، شان ولد محمد شاہد، ارمان ولد لیاقت، احمد علی ولد رحمت علی اور تاج الدین ولد مختیار علی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان میں دو عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل 10 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم محمد شان ولد محمد شاہد
01. مقدمہ الزام نمبر 339/2019 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ اورنگی ٹاؤن۔
02. مقدمہ الزام نمبر 381/2020 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ اقبال مارکیٹ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 389/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ مومن آباد۔
4. مقدمہ الزام نمبر 299/2024 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ مومن آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبر 361/2024 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ پیرآباد۔
6. مقدمہ الزام نمبر 516/2023 بجرم دفعہ 496A ت پ تھانہ مومن آباد۔
ملزم ارمان ولد لیاقت
01. مقدمہ الزام نمبر 359/2022 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ پریڈی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 139/2024 بجرم دفعہ 353/324/186/34 ت پ تھانہ جمشید کوارٹر۔
3. مقدمہ الزام نمبر 142/2024 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ جمشید کوارٹر۔
4. مقدمہ الزام نمبر 385/2024 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ نارتھ ناظم آباد۔