بدین : ( بیورو رپورٹ) حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پرحیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری اور ایس ای آپریشن سرکل لاڑ گلزار احمد دستی کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلا ف لاڑ سرکل کی ڈویزن کوٹری،ٹھٹہ،بدین،پھلیلی، کی مختلف سب ڈویزن کوٹری،ٹنڈو محمد خانI-، ٹنڈو محمد خانI- I،تلہار،بدین،گولارچی، مکلی،جامشورو،ٹھٹہ،پریٹ آباد،پھلیلی، کے علاقوں میں DSU کی مدد سے نادہندہ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیزی سی جاری متعددغیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے اور سینکڑوں میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی،حیسکو ترجمان
19جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک7431غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ412ملزمان کو گرفتار کیا گیا،714عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے،71954 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،149عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے21کروڑ59لاکھ سے زائد ریکورکیے گئے ہیں۔ حیسکو ترجمان
عوام سے اپیل ہے کہ اس بجلی چوری کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کا خاتمہ کیا جا ئے، حیسکو اپنے معزز صارفین کا قومی ادارہ ہے۔ترجمان حیسکو
حیدرآباد(پ ر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری اور ایس ای آپریشن سرکل لاڑ گلزار احمد دستی کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلا ف لاڑ سرکل کی ڈویزن کوٹری،ٹھٹہ،بدین،پھلیلی، کی مختلف سب ڈویزن کوٹری،ٹنڈو محمد خانI-، ٹنڈو محمد خانII-، تلہار،بدین،گولارچی،مکلی،جامشورو،ٹھٹہ،پریٹ آباد،پھلیلی،کے علاقوں میں DSU کی مدد سے نادہندہ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیزی سی جاری متعددغیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے گئے اور سینکڑوں میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی،1919جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک7431غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ412ملزمان کو گرفتار کیا گیا،714عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے،71954 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،149عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے21کروڑ59لاکھ سے زائد ریکورکیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق حالیہ کارروائی میں آپریشن سرکل لاڑ کی ڈویژن کوٹری ایکسین منیر احمد پہنور کی سربراہی میں کوٹری اور جام شورو سب ڈویزن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق تیزی سے جاری 45 غیر قانونی کنیکشن منقطع اور 15بجلی کے میٹر منقطع کردئے گئے اور680 میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی، اسی طرح آپریشن ڈویژن ٹھٹہ میں ایکسین عبد الرب کی سربراہی میں ٹھٹہ اورمکلی سب ڈویزن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 32 غیر قانونی کنکشن منقطع اور370میٹر غیر قانونی طور پر لگائی گئی پی وی سی تار کاٹ قبضے میں لے لی گئی، علاوہ ازیں ایکسین بدین وسیم احمد کورائی کی سربراہی میں بدین،تلہار،گولارچی، سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق تیزی سے جاری 49غیر قانونی کنیکشن منقطع کردئے گئے جبکہ 11میٹر منقطع کر دئیے گئے اور 260 میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی،ایکسین ٹنڈو محمد خان ابراہیم کیریو کی سربراہی میں ٹنڈو محمد خانI-، ٹنڈو محمد خانII-،سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق تیزی سے جاری 26غیر قانونی کنیکشن منقطع کردئے گئے جبکہ 05میٹر منقطع کر دئیے گئے اور 190میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی، اسی طرح ایکسین پھلیلی صلاح الدین کی سربراہی میں پریٹ آباد اور پھلیلی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق تیزی سے جاری 55غیر قانونی کنیکشن منقطع کردئے گئے جبکہ 19میٹر منقطع کر دئیے گئے اور 295 میٹر پی وی سی تار قبضے میں لے لی گئی،اس موقع پر ایس ای آپریشن سرکل لاڑ گلزار احمد دستی کا کہنا تھا کہ حیسکوچیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی واضح ہدایات پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائیں، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں، اور صارفین اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صارف کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی اور بجلی چوری کرنے والا ملک و قوم کا مجرم ہے لہذا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ مختلف سب ڈویژنوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لیے اعلانات کا سلسہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں اور اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر رینجرز، پولیس اور دیگر حساس ادارے اس صارف کو پکڑے گے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا ہماری کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں اور بجلی چوری کے خاتمہ تک جاری رہیں گیں، بجلی چور ملک، قوم اور حیسکو کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،عوام کھلی کچہریوں میں بھرپور آئیں اور اپنے جائز مسائل حل کرائیں، اسکے ساتھ ساتھ عوام کو چاہئے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے گی۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسرفیض اللہ ڈاہری نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ عوام بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کو مکمل ختم کیا جاسکے، بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ حیسکو آپ کو مزید بجلی کی بہتر سروس فراہم کرسکے، کیونکہ حیسکوایک کمرشل ادارہ ہے، جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا۔