حیدرآباد(بیورو رپورٹ) تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رُکن و صوباٸی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحیٰ قادری نے اپنے ایک میڈیا بیان میں 17 اپریل کو این اے 213 عمر کوٹ میں ہونے والے ضمنیالیکشن کو ایک مذاق قرار دیتے ہوۓ انتخابی نتاٸج کو یکسر مستعد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ این اے 213 ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن اور پی پی پی کے گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت ثابت ہوۓ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 17 اپریل کو مضی کی روایات کے مطابق الیکشن میں تعینات عملے نے خود دھاندھلی میں اہم کردار ادا کیا اور الیکشن عملہ سارا دن پی پی پی کے امیدوار کی الیکشن ٹیم کا کام سرانجام دیتا رہا ٹی ایل پی کے چیف پولنگ ایجنٹس اور ذمہ داران نے کٸی مقامات پر پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن عملے کو پی پی پی کے حامیوں کے ساتھ مل کر دھاندھلی کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں پکڑا مگر ہماری شکایات کے باوجود آر او اور حکام بالا نے ان دھاندھلیوں کے واقعات کا کوٸی نوٹس نہیں لیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دھاندھلی پری پلان اور سرکاری سرپرستی میں کی گٸی ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نہ صرف پولنگ اسٹیشنز سے نکالا گیا بلکہ کٸی مقامات پر ان کو حبس بےجا میں رکھ کر الیکشن پروسس سے دور رکھا گیا انہوں نے ٹی ایل پی کے ذمہ داران اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ تمامتر مشکل حالات اور کٹھن ماحول میں بھی اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہ ہٹے دوسری طرف ٹی ایل پی سندھ کے صوباٸی ناظم الیکشن سیل سندھ وقار قادری نے کہا کہ الیکشن والے دن پولینگ اسٹیشنز پر غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا جو الیکشن قوانین سے ناواقف تھا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو قانونی لوازمات پورے ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالا گیا۔
الیکشن میں تعینات عملے نے خود دھاندھلی میں اہم کردار ادا کیا صوفی یحیٰ قادری
ٹی ایل پی این اے 213 کے نتاٸج کو مسترد کرتی ہے۔