ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح 21 اپریل سے پانچ روزہ مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو¿ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم 21 کا افتتاح کیایہ مہم اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ98ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلائے جا سکیں انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے مائیکرو پلان کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی انسداد پولیوٹیمیں گھروں ، بس سٹینڈوں ، جھگیوں، بسوں، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر عوامی مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پڑھائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے فری پاکستان ہمارا عزم ہے اور میڈیا کی وساطت سے عوام میں بھرپور ٓاگاہی پیدا کر کے اس مشن کو کامیابی سے ہم کنار کرنا ہے افتتاحی تقریب میںاسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طلحہ بن ضیا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔