ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) گندم کی فصل میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو 1122نے بروقت کاروائی سے مزید نقصان سے بچا لیا تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ بچیانہ روڈ پر چک نمبر 562 کے قریب محمد حفیظ کی گندم کی فصل میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی فائر فائٹرز کی ٹیم فوری اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جس سے فصل کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔