ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) نجی سکولز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے نمائندوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ صاحب سے محکمہ تعلیم کے ضلعی ہیڈکوارٹر ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور پہلے سے رجسٹرڈ سکولوں کی رجسٹریشن میں توسیع سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ٹیوشن فیس کے معاملات، پنجاب حکومت کی جانب سے تجویز کردہ نصابی کتب اور سکولوں کی عمارتوں کی فٹنس سمیت مختلف اہم مسائل زیر بحث آئے۔ سی ای او ایجوکیشن محترمہ شازیہ بانو نے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل بغور سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز اور پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محترمہ شازیہ بانو نے واضح کیا کہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام سکولوں کو حکومتی قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔اجلاس میں نجی سکولوں کی ایسوسی ایشن کے صدر قیصر عرفان چوہدری اور تحصیل سطح کے صدر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ شرکاءنے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور سکولوں کے انتظامی معاملات میں آسانی کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔