اسلام اباد سے ائی ہوئی مریضہ سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل نیو کراچی میں تشدد کا شکار
ہسپتال کے اسٹیورڈ شاہزیب علی نے مریضہ کو تشدد کرتے ہوئے ہسپتال سے نکال دیا
مریضہ کے شوہر کی جانب سے 15 کال کی گئی جس پر پولیس موقع پر پہنچی۔
ہسپتال انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے انکار کر دیا
اس ساری صورتحال میں میڈیکل سپریٹنٹ ڈاکٹر حسین جٹیال سندھ گورنمنٹ ہاسپٹل نیو کراچی اپنے عملے اور اسٹیورڈ شازیب علی کو بچانے میں مصروف
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریضہ بتا رہی ہے کہ ایک لڑکا یہاں چڈہ پہن کر بیٹھا تھا اس نے مجھے مارا ہے
محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ آنے والے مریضوں کو تشدد کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے
اور مریضوں کو صاف ستھرے ماحول میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا جائے
اور دوبارہ اس طرح کے واقعات رونماء نا ہوں اس پر عملدرآمد کیا جائے