رپورٹ : محمد حسین سومرو
امروز نئے تعینا ت ایس ایس پی جناب سلیم شاہ ( پی ایس پی) نے انویسٹیگیشن ضلع ملیر کا چارج سنبھال کر دفتری امور کا آ غا ز کیا۔
دفتر ہذ ا میں ڈی ا یس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر و ایس آ ئی او ز سے تعارفی میٹنگ کی۔
اجلاس میں ریڈر ، انچارج لیگل، انچارج شیٹ برانچ ، اکاؤنٹنٹ بھی موجود تھے۔
تمام افسران و ملازمان کو اپنی ڈیوٹی محنت و لگن سے سر انجام دینے کی بابت ہدایات جاری کی۔
تمام سنگین مقدمات بالخصوص مرڈر، رابری مع مرڈر و انجری اسٹریٹ کرائم و دیگر کیسز میں جلد از جلد پیش رفت کریں۔
مفرور و اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتار کریں۔
تمام کیسز کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔
تمام پینڈنگ کیسز کو جلد از جلد مجاز عدالتوں میں پیش کریں۔
تمام ڈی ایس پی انویسٹیگیشن و ایس آ ئی اوز دفاتر و تھانہ جات میں آنے والے درخواست گزار و مدعی مقدمہ سے خوش اخلاقی سے پیش آ ئیں۔