سرگودہا(رپورٹ طاہراشرف)اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے رشوت خور تھایندار کو گرفتار کر لیا۔
ملزم محمد امیر، سب انسپکٹر، تھانہ جھاوریاں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے3لاکھ ر روپے رشوت وصول کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق محمد مشتاق ولد قربان علی سکنہ محلہ کشمیریانوالہ میانی تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا نے درخواست گزاری کہ مقدمہ نمبر448/2022تھانہ میانی کی تفتیش محمد امیر سب انسپکٹر کے پاس چل رہی تھی جس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مجھے سے3لاکھ روپے رشوت وصول کی ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہانے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری عصمت اللہ بندیال، ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن خوشاب کے سپرد کی۔ دوران انکوائری گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور تمام ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی دوران انکوائری الزام علہیہ بھی اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے محمد امیر، سب انسپکٹر، تھانہ میانی حال تعینات تھانہ جھاوریاں کے خلاف مقدمہ نمبر3/2024تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیئے اور مقدمہ کی تفتیش محمد آصف، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپردکی۔