باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری)
باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب دن دیہاڑے مسلح افراد کا باگڑیوں کے گھروں پر حملہ دو نوجوان شدید زخمی نوجوان عورت رادھا باگڑی اغوا باندھی پولیس کے کانوں پر جوں تک نہیں۔ رینگی۔ تفصیلات کے مطابق باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب بے یارو مددگار بیٹھے غریب باگڑیوں کے گھروں پر بھان سعید آباد دودو ضلع کے مسلح رہائشیوں کا دھاوا چاقو اور ڈنڈے لگنے سے دو نوجوان شدید زخمی کر کے اور نوجوان عورت رادھا باگڑی کو اغوا کر کے لے گئے نوجوان عورت کے اغوا اور دو نوجوانوں کے زخمی ہونے پر باندھی پولیس لاپرواہ۔ رہی نا اغوا۔کاروں کا پیچھا کیا گیا نا۔زخمیوں کا احوال لیا گیا بیگم بلقیس سلطانہ زرداری فری ایمبولینس سروس نے پولیس سے پہلے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ شہریوں نے باندھی پولیس کی خاموشی پر حیرت کا۔اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باندھی پولیس صرف تھانوں تک محدود ہے اور جرائم دن دیہاڑے ہو رہے ہیں شہری خود کر غیر محفوظ تصور کرتے ہیں اور شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔ شہر میں آئے روز قتل غارت گری اور سرعام اغوا کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے