باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری)
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف نواب شاہ میں بھی چکرہ بازار میں عظیم الشان دھرنا دیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نی شرکت کی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے کہا کہ پاکستانی عوام کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں مزاحمتی تحریک کا آغاز کردیا ہے اب حکومتی سیاسی جماعتوں کی عوام پر بجلی کے بلوں کے ذریعے چیرہ دستیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ایک طرف من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بجلی اور دوسرے یوٹیلیٹی بلز کے ذریعے ملک کو چلایا جا رہا ہے 300 یونٹ فری دینے کا اعلان کر کے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو بے وقوف بنایا اب وقت آگیا ہے کہ قوم ان چور لٹیرے حکمرانوں سے نجات کے لیے متحد ہو جائیں احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے رہنما اور قائمقام امیر نوابشاہ نجف رضا نے دھرنے میں شریک سماجی ، مذہبی اور تاجر رہنماؤں سنی رابطہ کونسل کے صوبائی رہنما مولانا محمد حنیف عثمانی ، فنکشنل مسلم لیگ کے ضلعی رہنما اسد ذاکر، پی ٹی آئی کے رہنما اختیار احمد تنیو، تاجر اتحاد کے رہنما آصف رشید ، ڈاکٹر غلام حیدر ، کامران قیوم قریشی ، موبائل فونز ایسوسی ایشن کے صدر راشد قریشی سمیت دیگر تمام شرکاء دھرنا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے لوگوں کے اہم مسئلے کو زبان دی ہے دھرنے سے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر کنور راشد مکرم ، مولانا نور محمد جونو ، عاشق حسین ، جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر فیصل ہمایوں ، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر محمد سلمان رؤف ، اسلامی جمعیت طلبہ نواب شاہ کے ناظم عبداللہ قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ ایک قرارداد کے ذریعے حیسکو نوابشاہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، اوور بلنگ اور ٹرانسفارمر کے جلنے کے نام پر بھتہ خوری ک کی وصولی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا رویہ درست کر لیں اور صارفین بجلی کو تنگ کرنا ترک کے شرکاء دھرنا نے مختلف پلے کارڈز ، اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگی بجلی نامنظور ، لوڈ شیڈنگ نا منظور اور دوسرے مطالبات درج تھے شرکاء دھرنا وقفے وقفے سے تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو اور دیگر نعرے بھی لگاتے رہے