بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اورایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بی کے ویژن کے مطابق۔۔۔ مثالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربھاولنگر *نصیب اللہ خان* اور دبنگ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر *محمد واصف DSP* کی ہدایات کی روشنی میں ” دی پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز “سرکل منچن آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا شاندار انعقاد کیا گیا۔دبنگ ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف اور انسپکٹر انور علی نے زیر تعلیم طلبہ
کو ٹریفک آ گائی لیکچر دیا ،ان کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریف کیا گیا اس کے علاوہ ان کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کا لیکچر بھی دیا گیا کہ طلبہ*سفر* کی دعا لازمی پڑھیں گے
ان کو ٹریفک اشاروں کے متعلق بھی أگاہی دی گئی اس کے علاوہ
ٹرپل سواروں،اوور سپیڈنگ ،غلط پارکنگ ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاذی کی گئی۔دبنگ ڈی ایس پی محمد واصف کا کہنا تھا کہ
طلبہ اور اساتذہ اکرام ھلیمنٹ کا استعمال کو یقینی بنائیں
پاور فارمولے پر تمام طلبہ اور اساتذہ لازمی عمل درآمد کریں ۔اس کے علاوہ ،بغیر لائسنس کے ساتھ ڈرائیورنگ کرنے والوں کا چالان ہو گا ۔مزید برآں طلبہ کو ٹریفک آ گائی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ وہ ٹریفک قوانین کا شعور حاصل کر سکیں ۔اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف بوائز منچن آباد کے *پرنسپل* نے سٹی ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا.اس موقع پر ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ بھاولنگر کے(پی آر او)ترجمان محمد اعظم وٹو اور دیگر افسران بھی موجود تھے