ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا ھے اور فرائض منصبی اچھے انداز سے نبھاتا ھے اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے تاکہ اس افسر میں مزید خدمت کا جذبہ بیدار ہو یہ جو شعر راقم نے لکھا ھے یہ ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ کے نام ھے۔پولیس جیسے شعبہ میں رہتے ہوئے بھی انہوں نے اپنے اندر غرور اور تکبر کو پھٹکنے بھی نہ دیا
جس طرح موذی مرض کا شکار بندہ جب ڈاکٹر کے پاس جاتا ھے تو ڈاکٹر اس سے نفرت نہیں کرتا اور اسے اچھے طریقے سے چیک کرکے دوا تجویز کرتے ہیں اور مریض صحت یاب ہو جاتا ھے اور ڈاکٹر کو دعائیں دیتا ھے اسی طرح تھانہ فقیر والی میں تعینات انسانیت سے پیار کرنے والا اور أئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن پر عمل کرنے والا اپنی مثال آپ دبنگ پولیس آفیسر نصراللہ ھیںجن کے بارے دکھی غریب سائل بہت اچھی رائے رکھتے ھیں اور انہیں دعائیں دیتے نظر آتے ھیں ایسے انسان دوست پولیس افسران کی پنجاب پولیس کو اشد ضرورت ھے.جن کی ڈیوٹی سے نہ صرف پنجاب پولیس کا مورال بلند ہونے کے ساتھ ساتھ سائل کا مسئلہ بھی عزت و احترام سے حل ہونے سے دعائیں بھی ملتی ھیں اور اللہ بھی راضی ھوتاھے۔# نصراللہ جیسے انسان دوست پولیس افسر کے بارے میں ہی شاعر لکھتا ھے کہ۔۔۔۔ن۔
دنیا دے وچ تو رکھ بندیا ایسا بہن کٌھلون
کول ہوویں تے ہسن سارے نہ ہوویں تے رون