بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ،ایڈیشل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بھاولنگر DSP محمد واصف کی سربراہی میں ضلع بہاولنگر میں ٹریفک آگائی سیمینار دی انفارمیٹیکس کالج آف سائنسسز میں منعقد کیا گیا اس سیمینار میں ڈی ایس پی محمد واصف کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری کا نتیجہ تین طرح کا ہوتا ہے ۔جانی نقصان ۔مالی نقصان ۔عمر بھر کی معذوری ۔اس لئے حد رفتار کی پابندی لازمی کریں ۔دیر سے پہچانا کبھی نہ پہنچے سے بہتر ہے ،علاوہ ازیں سیفٹی ھلیمنٹ کا استعمال آپ کو نئی زندگی دے سکتا ہے ،ھلیمنٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ،اس کے علاوہ ڈرائیونگ سے توجہ ہٹانے والے عوامل جیسا کہ ،فون کال ،نیند ،سستی،سگریٹ نوشی ،ٹی وی دیکھنا ،موسم کیفیت ،گاڑی میں موجود بچوں سے گفتگو کرنا یہ سب عوامل حادثات کا باعث بنتے ہیں ،لہذا ان عوامل سے پرہیز کریں ،
اس کے علاوہ اوور لوڈنگ ،اوور سپیڈنگ سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ایک جرم ہے اس پر بھاری جرمانہ ہے ،دوران ڈرائیونگ ہینڈ فری میں گانے سننے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ایک حادثاتی کھیل ہے ۔علاوازیں پیدل چلنے والوں کا خیال رکھیں ۔ایک مہذب شہری کا کردار اداکریں ۔
ٹریفک سائن بورڈ آپ کے معاون اور دوست ہیں لہذا سائن بورڈ روڈ یوزر فولو کریں۔
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ اکرام نے سٹی ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ٹریفک پولیس بھاولنگر کے ترجمان اعظم وٹو اور دیگر افسران بھی موجود تھے