بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے ایسو سی ایٹ ایڈوائزر جناب باسط عزیز خان نے ،عزت مآب وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کے ویژن “انصاف آپکی دہلیز پر” کے مطابق صوبائی محتسب ریجنل آفس بہاولنگر میں مختلف محکموں کے خلاف دائر کی گئی عوام کی شکایات کی سماعت کی،اور شکایت کنندگانکے35 خراب میٹر تبدیل کروائے،3ٹرانسفامرز کو 50kvسے 100kv میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے،
اور تقریبا 2500000 لاکھ کی ناجائزڈیٹیکشن بلز ریوائز کروا دیئے،اور “پرو ٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں غریب صارف کو شامل کرنے والے تمام بجلی بلوں کی تصیح کے آرڈرز جاری کئے۔
اور بعد ازاں کھلی کچہری بھی لگائی اور موقع پر عوام کے واپڈا، نادرا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق مسائل موقع پر حل کروائے۔عوام نے موقع پر کھلی کچہری میں درخواستیں بھی جمع کروائیں۔ لوگوں نے عزت مآب اعجاز قریشی صاحب کو دعائیں دیں کے لوگوں
کے مسائل انکی دہلیز پر حل کروائے جا رہے ہیں اور باسط عزیز خان جیسے فرض شناس آفیسر موقع پر جا کر عوام کے مسائل سنتے اور حل کرواتے ہیں۔