بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)تھانہ ڈاہرانوالہ کے کرائم فائٹر دبنگ SHO نواز وٹو کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کامیابیاں۔ ڈاہرانوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے دوموٹرسائیکل پانچ لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ بر آمد کر کے مقدمات درج کر لے گئے.
ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ نواز احمد وٹونے تھانہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہا آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او بہاول نگر نصیب اللہ خان کے احکامات کی روشنی مجھ سمیت تھانہ کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے بین الاضلاعی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے تین ملزمان عابد ، اعجاز اور قربان علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد موٹر سائیکل 125ہنڈا پانچ لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برامد کر لیا.ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دو ملزمان کا تعلق ایک ہی گینگ سے تھا جبکہ ملزم قربان علی دوسرے گینگ میں شامل تھا.تینوں ملزمان ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے.اسی طرح پولیس کی دوسری کاروائیوں میں جعلی کرنسی چلانے والے رکن کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا. ایس ایچ او نواز احمد وٹو نے کہا کہ ڈاہرانوالہ پولیس دن رات محنت کر کے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی پولیس کی شاندار کارکردگی کوشہریوں نے سراہا۔اس موقع پر کرائم فائٹر دبنگ آفیسر ڈاکٹر محمد یاسین اور رانا محمد۔یونس ASI بھی موجود تھے