بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے گز شتہ روز ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشین(اے او اے) کے تحت محتسب کے اداروں کے با رے میں عوامی آ گا ہی کے حوا لے سے ایک ویبینار کا افتتا ح کیا۔ اے او اے ایشیا ء میں 47 ممبران پر مشتمل محتسبین کی ایک غیر سیا سی اور اس شعبے کے ماہرین پر مشتمل تنظیم ہے، جس کا مستقل سیکر ٹیر یٹ، وفاقی محتسب سیکر یٹریٹ اسلام آباد میں واقع ہے۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قریشی جو اے او اے کے موجودہ صدر بھی ہیں، نے و یبینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ مسلسل اس کو شش میں مصروف ہے کہ عوام الناس کو انتظامی انصاف ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچا یا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر عوامی آ گا ہی محتسب کے کا میاب اداروں کی کلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور پسما ندہ علا قوں کے عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے محتسب کے اداروں کے با رے میں ایک بھر پور، توانا اور مر بوط آگاہی مہم چلا ئی جارہی ہے۔ وفاقی محتسب نے مز ید کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوا می اداروں کی جا نب سے تمام رکن مما لک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ حصہ داروں (اسٹیک ہو لڈرز) کے تعاون سے محتسب کے اداروں کے بارے میں آگاہی کے لئے قو می سطح پر ایسے اقدا مات اٹھا ئیں جن سے عام آدمی مستفید ہو سکے۔سینیٹر مشا ہد حسین سید نے ویبینار سے خطاب کر تے ہوئے پیشہ ورانہ نقطہ ء نظر سے عوامی آ گا ہی میں اضا فے کے مختلف طریقوں نیز سرکاری اداروں کی انتظا می زیا دتیوں اور بدانتظا میوں کے شکار عوام کی فو ری داد رسی کے حوا لے سے ایک بھر پور اور مفید لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے مز ید دفا تر کا قیام اور انفا رمیشن ٹیکنالو جی کا استعمال عوامی آ گہی میں اضا فے کے لئے بہت مفید ثا بت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے میڈیا اور صحا فی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ محتسبین کے پیغام اور مقا صد کو عام آ دمی تک پہنچانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر ے تا کہ عوام النا س میں اپنے حقو ق و فرا ئض کے با رے میں آ گا ہی پیدا کی جا سکے۔ ویبینار میں آذر با ئیجان، بینن، چین، ہا نگ کانگ، انڈ ونیشیا، ایران، مرا کش، تتارستان، تھا ئی لینڈ اور تر کی کے علا وہ پا کستان کے صو با ئی اور وفاقی محتسبین نیز علا قائی دفا تر کے 60 سے زیا دہ
نما ئند وں نے آن لا ئن شر کت کی۔