ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی گریڈ 19میں پرموشن ۔۔۔ایس ایس پی کے
عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے: میاں میراحمدمستانہ سہروردی
بہاولنگر (بیورورپوٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی گریڈ19 میں ترقی پاکر ایس ایس پی بننے پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل اور ڈاہرانوالہ پریس کلب کے چیئرمین سینئر صحافی میاں میراحمدمستانہ سہروردی کا اپنے تہنیتی پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی پی او نصیب اللہ خان پولیس کے ایک قابل ترین آفیسر ہیں
انکی گریڈ 19 کے عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت اور محکمانہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ میاں میراحمدمستانہ سہروردی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نصیب اللہ خان کی بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی حیثیت سے مثالی کارکردگی سے پولیس کا مورال بہتر ہوا ھے اور بھاولنگر پولیس کے سربراہ نصیب اللہ خان کی بطور ایس ایس ایس عہدے پر ترقی پانا۔انکی محکمانہ قابلیت اور پیشہ ورانہ خدمات اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی کا مزید کہنا تھا کہ DPO نصیب اللہ خان نے ضلع بہاولنگر کو امن کا گہوارہ بنانے ، اور کرائم فری بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا منشیات مافیا کے قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے محکمہ میں بھی چیک اینڈ بیلنس رکھا انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او نصیب اللہ خان نے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی اور ان کے ویژن سے عوام اور پولیس کی دوریاں ختم ہوئیں اور ہمیں امید ھے کہ ایس ایس پی نصیب اللہ خان ترقی پانے کے بعد اب پہلے سے زیادہ محنت سے پیشہ ورانہ فرائض جاری رکھیں گے۔