بھاولنگر (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمدنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس بہتری کے اقدامات پر تمام محکمے تیزی سے عملدرآمد جاری رکھیں اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران اندیکٹرز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں۔انہوں نے کے پی آئیز وزیر اعلیٰ پنجاب کے گورننس بہتری کے اقدامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام انڈیکیٹرز پر سب مل کر کام کریں پرفارمنس اندیکٹرز کا مقصد محکموں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو بہترین سروسز فراہم ہو سکیں اس لئے تمام افسران محنت، لگن اور خندہ پیشانی سے کام کریں اسسٹنٹ کمشنرز تمام سرگرمیوں کی موثر انداز سے نگرانی کریں اور متعلقہ محکموں کے افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں تاکہ ضلع بہاولنگر کو پنجاب میں نمایاں رینکنگ میں لا یا جا سکے۔روٹی کی قیمت پر عملدرآمد،ستھرا پنجاب پروگرام، ترقیاتی منصوبوں کے دورے،میرج ایکٹ، پرائس کنٹرول، ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور صفائی ستھرائی و طبی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں طلباء کو سہولیات کی فراہمی، مین ہولز کو ڈھکن لگانا، آوارہ کتوں کی تلفی،پلاسٹک بیگز پر پابندی، تجاوزات،وال چاکنگ جیسے انڈیکیٹرز شامل ہیں وزیراعلیٰ پنجاب گورننس اقدامات کے حوالے سے یوسی سطح پر سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی،کاہلی یا خراب کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرزضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، زراعت، سول ڈیفنس آفیسر، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔