بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر تھانہ ڈاہرانوالہ کےدبنگ SHO نواز احمد۔وٹو کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ تھانہ ڈاہرانوالہ کے سب انسپکٹر محمد شفیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت ایک مشکوک شخص کو پولیس کو آتا دیکھ کر بھاگنے کی کوشش ناکام بنا دی
اور ملزم عابد علی سے اسلحہ ناجائز 30 بور پسٹل اور دو روند برآمد۔کرکے مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔دبنگ SHO نواز وٹو کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کردی ھیں.