بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
اپنے دور حکومت میں کئی مرتبہ ایڈہاک ججز لگانے والے معزز ججز کی تقرری کو متنازعہ بنانے کے لیے ڈرامے کر رہے ہیں سیاسی پارٹیوں کو رویہ بھی سیاسی رکھنا چاہیے جو سیاست دان اور سیاسی پارٹیاں افہام و تفہیم اور بات چیت کے دروازے بند کر دیتے ہیں پچھتاوا ان کا مقدر بن جاتا ہے حکومت پنجاب ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کسانوں کی مشکلات کا خاتمہ کرے چھوٹے ذمہ داروں سے ہونے والی زیادتی کسانوں کے معاشی قتل کے برابر ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی پیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوامی لیڈر نے کہا ضلع بہاول نگر گندم اور کپاس کی پیداوار کے لیے پاکستان بھر کا نمبر ون ضلع ہے کسانوں کی معاشی پریشانیوں کا مداوہ کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ایر ایمبولنس پروگرام ضلع بھر کے عوام کے لیے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا تحفہ ہے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا پاک فوج کے خلاف کئے جانے والے زہریلے پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے فلسطینی مسلمانوں کی سیاسی سفارتی اخلاقی حمایت ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے قبلہ اول بیت المقدس کو فوری ازاد کیا جائے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمے دائر کیے جائیں فلسطینی مسلمانوں کی حالت زار پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں