ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو)
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے حکم پر چوکی ٹھل حمزہ کے انچارج امتیاز احمد اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مدعی کو نقد ریکوری دے دی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوکی انچارج ٹھل حمزہ امتیاز احمد نے ڈی پی او RYK رضوان عمر گوندل کے احکامات پر عمل کرتے ہوۓ مدعی صدام حسین جس کی موٹرسائیکل چوری ہو چھکی تھی اور FiR بھی چوکی ٹھل حمزہ پر درج تھی اس کو موٹرسائیکل کی ریکوری 36000 روپے نقد دے دی جس پر مدعی صدام حسین اور اہل علاقہ نے چوکی انچارج کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ چوکی انچارج ٹھل حمزہ امتیاز احمد کے أنے سے علاقے میں واردات کمی واقع ہوئ اور جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ کر نکل گئے جس سے علاقے میں اب عوام سکون میں ہے انہوں نے کہا کہ ایسے دبنگ اور کرائم فائٹر أفیسران محکمہ کے سرمایہ ہوتے ہیں۔اس موقع پر پیر اقبال شاہ۔عمران ضیاء۔منصور عابد بخاری۔مرشد سراج۔ریاض احمد۔احسان خان لاشاری۔کاشف صمد ودیگر موجود تھے