ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو )
غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی تشدد کے
بعد قتل مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقہ میانی اچھا کے رہائشی عطامحمد دوبئی کی بیٹی چند روز قبل اپنے أشنا مسمی نصیب اللہ ولد اللہ ڈیوایا قوم چانڈیہ بلوچ سکنہ ملک پور کے ساتھ بھاگ گئی تو علاقہ معززین اور وڈیروں کی منت سماجت پر لڑکے والوں نے لڑکی واپس کردی تو غیرت کے نام پر ظالم باپ عطا محمد دوبئی اور سگے بھائیوں امجد۔ارشد۔اور رشتہ داروں نے مل کر تشدد کرکے قتل کردیا اور ایک حوا کی بیٹی کو غیرت کی بھینٹ چڑھا دیا پورے جسم کو ظالم جلاتے رہے اور ناخن بھی نکال لیے اتنا ظلم کوئ اپنے پر نہیں کرتا ظالم کون تھے باپ اور بھائ تھے قتل کرکے فوری طور پر تدفین کا انتظام کررہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے فوری طور پر لیڈیز پولیس کے ہمراہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے RHC ترنڈہ محمد پناہ شفٹ کرکے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ذرایع کے مطابق ابھی تک کوئ ملزم گرفتار نہیں ہوا