حب ( نمائندہ ای این ائی نیوز )،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء میر نصراللہ زہری نے کہاکہ 17 مئی کو ہائیٹ پولیس تھانے کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر امتیاز ڈومکی کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری خوش آئند ہے ،ایس ایس پی حب معروف عثمان، ڈی ایس پی حب سرکل عارف بلوچ، ایس ایچ او عبدالصمد زہری،ایڈیشنل ایس ایچ او مٹھا خان زہری اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نےکہاکہ امتیاز ڈومکی کے قاتلوں کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا میر نصر اللہ زہری نے کہاکہ ہائیٹ پولیس تھانے کے ایس ایچ او عبدالصمدزہری کی تعنیاتی کے بعد علاقے میں کافی حد تک کرائم میں کمی ہوئی ہے امید کرتے ہیں ایس ایس پی معروف عثمان،ڈی ایس پی حب سرکل عارف بلوچ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایسی طرح کاروائیوں کا تسلسل جارہی رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او عبدالصمد زہری ایک فرض شناس ایماندار تعلیم یافتہ افسر ہیں*