
دنیا کا کوئی بھی ملک قانون اور انصاف کا بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
آئین وقانون کی بالادستی سے ہی معاشی استحکام،پائیدار امن اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا، شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرئے، شاداب رضا نقشبندی
پاک فوج نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دیں پوری قوم پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، شاداب رضا نقشبندی
انصاف پر مبنی فیصلے عدلیہ کا وقار بڑھاتے ہیں عدلیہ کے فیصلوں پر کسی قسم کا دباؤ عدالت کو ہی مسترد کرنا ہوتا ہے، شاداب رضا نقشبندی
گڈ گورننس ہوگا تو غریب خودکشی سے نہیں مریں گے حکومت انہیں ریلیف دے کر امن وانصاف کو یقینی بنائے گی، شاداب رضا نقشبندی
اقوام متحدہ فلسطین،کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کراسکتے بھارت اور اسرئیل کو عالمی قوانین کے تحت لگام نہیں دے سکتے تو وہ انصاف کا قتل کررہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادادوں کی روشنی میں حل کردیا جاتا تو انصاف کی بالادستی قائم ہوجاتی،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی سے ہی معاشی استحکام،پائیدار امن اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا،دنیا کا کوئی بھی ملک قانون اور انصاف کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا،پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرئے،پاک فوج نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں،پوری قوم پاک افواج کی قربانیوں پر فخر اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے دہشتگردوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انصاف پر مبنی فیصلے عدلیہ کا وقار بڑھاتے ہیں،عدلیہ کے فیصلوں پر کسی قسم کا دباؤ عدالت کو ہی مسترد کرنا ہوتا ہے،گڈ گورننس ہوگا تو غریب خودکشی سے نہیں مریں گے بلکہ حکومت انہیں ریلیف اور انصاف فراہم کریگی،پائیدار امن معاشی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے،بھارت،افغانستان اور اسرائیل ملک میں دہشتگردی کراکر ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ہیں،فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادادوں کی روشنی میں حل کردیا جاتا تو دنیا میں انصاف کی بالادستی قائم ہوجاتی،اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کراسکتے بھارت اور اسرئیل کو عالمی قوانین کے تحت لگام نہیں دے سکتے تو وہ انصاف کا قتل کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملک وعالمیصورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں اور معاشی استحکام کیلئے عوام حکومت ساتھ ہیں حکومت کو قرضوں کی بجائے ایسی معاشی پالیسیاں بنانا ہوگی کے عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا نہ کرنے پڑے،عوام کو روزگار کے نئے ذرائع فراہم کرنا ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،بے روزگاری ختم ہوگی تو مہنگائی کا زور خود بخود ٹوٹ جائے گا۔#