ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
ٹنڈوآدم میں مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز دوران اسپرے شہریوں کو تعاون کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنے کی ھدایت تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم غلام مرتضی جونیجو میونسپل کمیٹی ایڈ منسٹر یشن کے احکامات پر شہر ٹنڈو آدم میں مچھر مار اسپرے مہم کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے
20 آگست بروز منگل کو شام کو 6 بجے یوسی5Bمین 21 آگست بروز بدھ یوسی ون میں 22 آگست بروز جمعرات یوسی 5A میں 23 آگست بروز جمعۃ المبارک یوسی 4 A میں 24 آگست بروز ہفتہ یوسی 4B میں 25 آگست بروز اتوار یوسی 4Cمین 26 آگست بروز پیر یوسی 3A میں 27 آگست بروز منگل یوسی3B میں 28 آگست بروز بدھ یوسی 2 میں ہوگا
جبکہ کونسلر حضرات کو اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار اسپرے اپنی نگرانی میں کروانے،
شہر ٹنڈو آدم کے باشعور عوام سے کھانےپینے کی ا شیاء کو ڈھانپ کر رکھنے اور مچھر مار اسپرے کی گاڑی کے عملی سے تعاون کی بھی ھدایت جاری کی۔