رپورٹ۔محمدحسین سومرو
آج علی الصبح مائی کولاچی روڑ پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ۔
جوابی کاروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ایس ایچ او ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں پولیس پارٹی علاقہ گشت میں مصروف تھی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پولیس پارٹی نے مائی کولاچی روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔
جوابی کاروائی میں وقار نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایاز نامی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پستول اور لیاقت آباد کے علاقے سے سرقہ شدہ ہنڈا 125 موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
گرفتار زخمی ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل 10 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 777/20 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ ڈاکس۔
2. مقدمہ الزام نمبر 277/23 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ڈاکس۔
3. مقدمہ الزام نمبر 282/23 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ ڈاکس
4. مقدمہ الزام نمبر 484/19 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ڈاکس۔
5. مقدمہ الزام نمبر 231/22 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ ڈاکس۔
6. مقدمہ الزام نمبر 136/23 بجرم دفعہ 353/324/427/34 تھانہ
7. مقدمہ الزام نمبر 08/23 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ ڈاکس۔
8. مقدمہ الزام نمبر 137/23 بجرم دفعہ 23(i(A تھانہ ڈاکس۔
9. مقدمہ الزام نمبر 139/24 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ ڈاکس۔
10. مقدمہ الزام نمبر 138/24 بجرم دفعہ 353/324/427/34 تھانہ ڈاکس۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔