رپورٹ۔محمدحسین سومرو
تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس کی خفیہ اطلاع پر 02 مقامات پر کامیاب کاروائیاں
ڈکیتی اور اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں مفرور 02 ملزمان گرفتار ۔ *ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی*
پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ڈکیتی میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا۔ *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
گرفتار ملزم یاسین عرف بھاوانہ ولد غضنفر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مچھر کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 317/2024 بجرم دفعہ 395 ت پ درج کیا گیا تھا۔ *ایس ایس پی انوسٹی گیشن*
ملزم کے 03 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے اقدام کے مقدمہ میں مفرور ملزم عمر دراز ولد عمر ذات کو گرفتارکر لیا۔ *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
گرفتار ملزم نے مچھر کالونی کے علاقے میں فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کردیا تھا۔ *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 342/2024 بجرم دفعہ 324/337Fiii ت پ درج کیا گیا تھا۔
ملزم واقعہ کے بعد روپوش تھا جسے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ *لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔
ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی