رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے کنیز فاطمہ میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ طارق الہی مستوئی
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت میکائل ولد ناصر، فرحان ولد فضل اور فاروق ولد ہارون کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، وولٹ اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔