سرگودہا (ای این آئی)سرگودھا 16 سمتبر کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کو محکمہ معدنیات اور بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران نے اپنے اپنے اداروں کے انتظامی و دیگر امور بارے بریفیگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات فاروق سلطان نے بتایا کہ سرگودہا میں پتھر اور ریت بڑی معدنیات ہیں جنھیں بلاکوں کی صورت میں نیلام کرکے سالانہ تقریباً دو ارب 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ معدنیات کے 3 کروڑ 17 لاکھ روپے کے مختلف ٹھیکیداروں کے پاس بقایا چلے آرہے ہیں ۔ انہوں نے استدعا کی کہ ریونیو افسران کے زریعے بقایا جات وصول کروائے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو فوری ڈپٹی کمشنر دفتر سے رابط کرکے ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کمشنر کو ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام افتخار احمد نے بتایا کہ ان کے ادارہ کے زیر انتظام چار مختلف پروگرامز جاری ہیں جن میں بینطیر انکم سپورٹ پروگرام ، بینظیر کفالت پروگرام ،بینظر تعلیمی وظائف اور نشوونما پروگرام شامل ہیں ۔سرگودہا ڈویژن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 4 لاکھ 13 ہزار 569 رجسٹرڈ خواتین ہیں جنھیں کر سہہ ماہی ماہ بعد 10 ہزار 5 سو روپے دئے جا رہے ہیں ۔ اس مقصد کے لیے چاروں اضلاع میں 46 کیمپس بنائے گئے ہیں جہاں جیب بنک اور پنجاب بنک کے زریعے ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بینظیر انکم کفالت پروگرام کے تحت رجسٹر خواتین کو بھی 10 ہزار پانچ سو روپے سہہ ماہی دے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت ہر کلاس میں وظائف کی شرح مختلف ہے جبکہ نشوونما پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین اور ان کے بچوں کو ڈبلیو ایف او کے توسط سے عالمی معیار کی مخصوص فوڈ اٹیم فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وقتاً فوقتاً ان کا سروے بھی جاری رہتا پے۔ انہوں نے سوشو اکنامک رجسڑی پروگرام میں رجسٹریشن بارے بھی بریفیگ دی۔ کمشنر کا کہا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دنیا کے بڑے اور بہترین پروگرامز میں شامل ہے اور مستحق خواتین کی کفالت کا اہم ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے انتظامی افسران پر اس پروگرام کی اونر شپ لینے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زمہ داران کومکمل سپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔