سرگودہا پل گیارہ(رپورٹ طاہراشرف)
لیز ہولڈرز پہاڑی مزدوروں کا معاشی قتل عام بند کرے اور مہنگائی کے حساب سےمزدور کی اجرت میں فی الفور اضافہ کیا جائے۔اگر مزدوروں کا معاشی استحصال بند نہ کیا گیا تو مزدور خود کشی پر مجبور ہوجائیں گے۔انخیالات پہاڑی مزدور اتحاد یونین کے چیرمین حافظ عبدالرحمان جنرل سیکرٹری طارق جاوید سندھو ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پلاسٹنگ کے دوران استعمال ہونے والا مٹیریل بے تحاشامہنگا ہوگیا ہے۔جس کی وجہ سے اجرت میں اضافہ کیا جائے پہاڑی لیز ہولڈرز عرصہ دراز سے مزدووں کا استحصال کررہے ہیں۔جبکہ محکمہ مائینز بھی خاموش تماشائی بن گیا ہے۔لیز ہولڈرر اور کریشرز مالکان نےملکر کرشنگ کی ٹائمنگ سات گھنٹے کردی ہے اور کرش کی قیمتوں میں بھی مرضی کے مطابق اضافہ کردیا ہے مگر ہماری اجرت وہ پرانی چل رہی ہے جس سے مزدور مقروض ہوتا جارہا ہے۔اورلیز ہولڈر ٹائم پر مزدوری بھی ادا نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ہمارا جائز مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا اور اس کی ذمہ دارلیز ہولڈر۔محکمہ مائینز اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔