سرگودھا(رپورٹ طاہراشرف)
سرگودھا پاکستان مسلم لیگ ن کی پریزیڈنٹ وومن ونگ حلقہ پی پی 77 رخسانہ طاہر نے ای این آئی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ سے کام کر رہی ہے چاہے حکومت میں ہوں یا نہ ہوں ہر حال میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے بہتری کے لیے کوشاں ہے میاں محمد نوازشریف نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیا اور وزیر اعلیٰ دن رات عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں اور انشاءاللہ پاکستان ترقی کرے گا اور میں اپنے حلقہ کے لیے ہر وقت حاضر ہوں اور ہمیں پتہ ہے کہ اس وقت عوام تھوڑی مشکل وقت سے گزر رہی ہے ہمیں اندازہ ہے اس مشکل وقت کا لیکن ہر مشکل کے بعد آسانیاں آتی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب عوام اور پاکستان خوشحال ہو گا اور میں اپنے علاقہ 94 شمالی پکا ڈیرہ جہاں پر 4 ہزار کے قریب آبادی ہے اُن کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور وہ سب بہت غریب لوگ ہیں اور میر میرے حلقہ کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی صاحب اور اپنے حلقہ کے ایم پی اے رائے صفدر ساہی صاحب سے پرزور اپیل کرتی ہوئی کہ ہمارے علاقہ 94 شمالی پکا ڈیرہ پر ان غریب لوگوں کے علاج معالجے کے لیے ایک ڈسپنسری منظور کروائی جائے تاکہ ان غریب لوگوں کو علاج معالجے کے لیے دور دراز علاقوں میں سفر نہ کرنا پڑے اور جہاں تک ممکن ہوا میں پاکستان کے لیے اس عوام کی بہتری کے لیے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہوں اور ہمیشہ کھڑی رہونگی اور اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی کے لیے جو بھی مجھ سے ہو سکا وہ ضرور کرونگی میری پہلی ترجیح میں حلقہ اور علاقہ کے غریب لوگوں تعلیم اور علاج معالجے کی سہولیات کو اُن کی دہلیز پر پہنچانا ہے یہی میری زندگی کا اور ن لیگ میں آنے کا مقصد تھا اور مقصد رہے گا اور مجھے ن لیگ پر مکمل بھروسا ہے کہ میرا قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صاحبہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی رہ پر گامزن کر کے ہی دم لیں گے۔