گجرات (شاہد بیگ سے )سنئیرصحافی مرزا خرم حسنین ویب ایسوسی ایشن گجرات اور علی انجم مرزا کوہ نور نیوز کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع قرعہ اندازی کی تقریب ویب ایسوسی ایشن آفس الٰہی مارکیٹ فوارہ چوک منعقد ہوئی مہمان خصوصی ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہاسپٹل ایاز ناصر چوہان،صدر مسلم لیگ سٹی گجرات علی ابرار جوڑا،چوہدری طاہر مانڈہ،عقیل بٹ، کوارڈینیٹر چوہدری شافع حسین،سابق صدر ذکاء اللہ سوہی،میونسپل کارپوریشن/ ڈسٹرکٹ کونسل روف اشرف وڑائچ ، لکی بٹ چیئرمین آل پاکستان سپورٹس،ایڈووکیٹ مرزا وقاص بیگ،صدر فرنیچر مارکیٹ شوکت اقبال بٹ،سید سلیمان باقر کاظمی ،بابر جبران،راجہ آصف،سید اظہر عباس شاہ چیف ایگزیکٹیو سید مون ٹریولز ،میر عدنان صدر پولٹری فارمز گجرات نے شرکت کی اس دوران قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب جرنلسٹس کو انعامات دیے گئے ۔راقم شاہد بیگ( ENI) کا سب سے پہلا قرعہ نکلنے پر صحافی دوستوں نے مبارکباد دی۔ معزز مہمانوں کو شیلڈز دیں اور آخر میں مرزا خرم حسنین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔