تحریر و ترتیب۔میاں میراحمدمستانہ سہروردی سینئر صحافی و کالم نگار
مٌحبت مٌجھے اٌن جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کٌمند
سپورٹس ڈیپارنمنٹ پنجاب کا ہیرہ آفسیر ارسلان
طاہر رامے جنہوں نے 2018ء میں بطور تحصیل سپورٹس آفیسر کی حیثیت سے تحصیل ہارون آباد اپنے عہدے کا چارج سنبھالا یوں تو TSO کی سیٹ ہارون آباد میں 2004ء سے اپنا سپورٹس کی فلاح کیلئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ھے اور موجودہ TSO ارسلان طاہر رامے سے پہلے 4 ٹی ایس اوز اس منسب پر تعینات رہ چکے ھیں۔لیکن 2018 سے جناب ارسلان طاہر رامے نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ھیں کھیلوں کے شعبے میں تو جیسے جان آگئی ھو خدمت کے جذبے سے سرشار ایک جواں ہمت افسر نے اپنی کارکردگی سے اپنے نام اور کام کا لوہا منوایا اور ہارون آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح
کے میدانوں میں بڑے بڑے نامور کھلاڑی اتارے اور کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا کر اپنے علاقے اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انصاف کیا
تحصیل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہارون آباد کی زیر نگرانی
لا لا محمد عالم انٹرنیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن
بنے اور ماس ریسلنگ کی دنیا میں انٹرنیشنل لیول پر گولڈ میڈل جبکہ نیشنل لیول پر 2 مرتبہ کے نیشنل چیمپئن بنے
اس کے ساتھ ساتھ ہارون آباد کے 4 نوجوان ایتھلیٹس کو اسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل
تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 2 گولڈ 1 سلور اور
1 کانسی کا تمغہ کیا گیا جس کی سرپرستی بھی تحصیل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہارون آباد نے کی مزید برآں نیشل لیول پر مختلف گیمز میں 9 تمغے جن میں گولڈ سلور اور برونز شامل ہیں حاصل کئیے
جناب ارسلان طاہر رامے نے
تحصیل سپورٹس ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ ساتھ ہر سال محرم الحرام میں بطور ٹاسک فورس آفیسر اور جنرل الیکشن 2024 میں بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر pp241
کی اضافی ذمہ داری بھی احسن طریقے سے نبھائی اب ان کی گورنمنٹ سول سروس کو 5 سال مکمل ہو گئے
میزبانی میں بھی ہارون آباد پیچھے نہ رہا اور اپنی بہترین مینجمنٹ سکلز کی بدولت ہارون آباد میں 3دفعہ نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شب کی میزبانی کی گئی جو کہ کسی بھی تحصیل کا نیشنل لیول پر ریکارڈ ہے جناب ارسلان طاہر رامے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کر رہے ہیں ایسے قابل اور محنتی آفیسر اپنے محکمے کے ماتھے کا جٌھومر ھوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔آمین