منڈی بہاوالدین (۔میاں شریف زاہد )سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین اپنی روایات سے پیوستہ ہے۔
گوجرانوالہ بورڈ میں لائبہ ارشد (رولنمبر 335843) نے پری انجینئرنگ پارٹ ون میں 537 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ضلع منڈی بہاؤالدین کی سطح پر اؤل پوزیشن حاصل کی ہے۔
گوجرانوالہ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں ضلع منڈی بہاؤالدین کی سطح پر آمنہ قیصر(رول نمبر 335826) پری انجینئرنگ پارٹ ون میں دوسری نمبر پر ہے۔
سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین گوجرانوالہ بورڈ انٹر پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں منفرد اعزاز ، پری میڈ یکل میں ضلع بھر میں بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری تینوں پوزیشنز اپنے نام کی ہیں۔
وانیا جمیل رول نمبر 319025 پری میڈیکل میں 528 نمبر حاصل کر ضلع بھر میں اول پوزیشن ، میرب فاطمہ رول نمبر 319114 پری میڈیکل میں 527 نمبر حاصل کر کے دوئم پوزیشن جبکہ صبوریہ انصر رول نمبر 318848 نے 526 نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔