سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری کی زیر صدارت اینٹوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے کہا کہ اینٹوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کی جانب سے سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ضلع کے تمام تحصیلوں میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کا دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لیں اور تمام بھٹوں کی فہرست ڈی سی آفیس کو ارسال کریں انہوں نے مزید کہا کہ سیپا کی جانب سے تمام اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو بھٹوں میں تحفظ ماحولیات کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ اینٹوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اجلاس میں ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر سنبل، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔