سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
وفاقی محتسب اعجاز قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل آفس حیدرآباد کے کمشنر انور علی شیخ نے اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ کے آفس میں ایک کھلی کچہری منعقد کی جس میں وفاقی ادارے بشمول حیسکو ، نادرا، سوئی گیس سے متعلق شکایات کی سماعت کی اس موقع پر شہریوں نےزیادہ تر شکایتیں بجلی کے ناجائز ڈیٹیکشن بلز، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، سوئی گیس کی عدم فراہمی اور نادرا کی سہولت کچھ علاقوں میں نہ ھونے کی شکایات کیں۔ جس پر انور علی شیخ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو لوگوں کی جائز شکایات بلاتاخیر حل کے احکامات دیئے انھوں نے لوگوں کو کہا وہ وفاقی سرکاری محکموں میں بدانتظامی سے متعلق وفاقی محتسب اعلیٰ کے ریجنل آفس حیدرآباد جو کہ ٹھنڈی سڑک پر اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی چھٹی منزل پر واقع ہے پر تحریری درخواست جمع کرا سکتے ہیں یا وفاقی محتسب اعلیٰ کی
ویب سائٹ mohtasib.gov.pk پر آن لائن بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں-