سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری
تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین کارروائی کرتے ہوئے دورانِ گشت 3 منشیات فروش سردار علی چانڈیو، مختیار رند اور آصف علی رند کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیئے گئے۔ سکرنڈ پولیس کی
بھترین کارکردگی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو صاحب نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور مزید سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے اور ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔