سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سماجی تنظیم انڈس پبلک سوشل فورم کی جانب سے غریب بچوں میں کتابوں اور کاپیوں کی مفت تقسیم۔
تفصیلات کے مطابق انڈس پبلک سوشل فورم یونٹ لطیف کالونی سکرنڈ کی جانب سے اولڈ سندھی اسکول میں پڑھنے والے غریب و مسکین بچوں اور بچیوں کی تعلیمی مدد کے طور پر کاپیاں اور کتابیں مفت تقسیم کی گئیں،اس کے علاؤہ تعلیمی حوصلہ افزائی کے لیے میڈلز اور ٹرافیاں بھی انعام کے طور پر دی گئیں۔
اس موقع پر انڈس پبلک سوشل فورم کے رہنما عبد المجید عباسی،غلام نبی کیریو،علی شیر کیریو،منصور عباسی،سماجی دوست محبوب سندھی اور اسکول ہذا کے استاد صاحبان محمد ایوب ملاح،سکندر علی چانڈیو،عبدالقادر گبول،علی حیدر ملاح اور دیگر بھی موجود تھے