سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ پریس کلب کے اعزازی میمبر ، ادیب ، دانشور و درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید منیر شاہ ذاکری نے سکرنڈ پریس کلب کی اعزازی میمبر شپ سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ سکرنڈ پریس کلب میں من پسند افراد کی میمبر شپ پر اعتراضات کے بعد صدر پریس کلب رضا محمد سیال، قاضی جاوید سابق وائس چیئرمین نور احمد لاکھو کے ساتھ میرے پاس آئے تھے جس پر میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ آئین کے تحت میمبرشپ کریں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں جس پر انہوں نے مجھے سوچ کر جواب دینے کا کہا لیکن پھر ان میں اخلاقی جرات نہ ہو سکی شاید اس لئے دیگر زرائع سے مجھے جواب مل گیا کہ وہ حقیقی صحافیوں کو سکرنڈ پریس کلب کا میمبر بنا کر الیکشن کرانا نہیں چاہتے اسکے بعد سابق صدر و بنیادی میمبر محمد صدیق منگیو اور ولی محمد بھٹی بھی میرے پاس آئے جنہیں میں نے یہی بات کی کہ صحافیوں کے لئے بات کریں یہ نہ ہو کہ ماضی کی طرح اس بار آپ اور پھر میں پریس کلب کی کمان سنبھالوں جس کا انہوں نے کہا کہ ہم راضی ہیں لیکن میں نے انہیں بتایا کہ دوسری طرف جو پریس کلب میں ہیں وہ راضی نہیں ہو رہے ان تمام وجوہات کی بنا پر میں سید منیر شاہ سکرنڈ پریس کلب کی اعزازی میمبر شپ سے مستعفی ہو رہا ہوں اور میں آج کے بعد سکرنڈ پریس کلب کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرونگا کیونکہ سکرنڈ پریس کلب پر اب ایک گروہ کا قبضہ ہے جو نہیں چاہتا کہ حقیقی صحافی سکرنڈ پریس کلب میں آئیں ۔ سکرنڈ پریس کلب میں اس وقت صرف مہران ٹی وی اور عبرت اخبار ہیں۔۔ باقی تمام چینلز و اخبارات پریس کلب سے باہر ہیں۔ یاد رہے کہ انہی وجوہات کی بنا پر کچھ روز قبل گل محمد رند نے بھی سکرنڈ پریس کلب کی اعزازی میمبر شپ سے استعفی دے دیا تھا