
سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کے نواحی گاؤں بوچانڈی کے رہائشی ندیم عمرانی کی بیٹی سے مبینہ طور پر اسکول ماسڑ وزیر انڑ کی جانب سے جنسی حراساں کرنے کے خلاف ورثاء، دیہاتیوں سمیت سول سوسائٹی کا احتجاج۔
اسکول ماسٹر کے خلاف کاروائی کرنے کی مطالبہ
اس موقع پر معصوم بچی کے والد ندیم عمرانی
رحیم بخش عمرانی، مختیار احمد، منیر احمد عمرانی، سماجی رہنما قربان چوہان، مظہر سولنگی واحد بخش عمرانی، شیر سولنگی اور دیگر گاؤں والوں نے سینما چوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ استاد وزیر انڑ نے معصوم بچی کے ساتھ فحش حرکات کر کے جنسی حراساں۔ کیا ہے،جس کے بعد ہم ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد اور محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کو درخواست دے چکے ہیں، لیکن صرف ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انکوائری کمیشن بنایا گیا،انکوائری کمیشن نے صرف فارمیلٹی پوری کی اور ہمیں انکوائری میں شامل ہی نہیں کیا گیا، کیونکہ کافی دن گزرنے کے باوجود ماسڑ کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے،اس لیے ہم کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
اس واقع کے بعد ہمارے گاؤں کے بہت سے والدین نے اپنی بچیوں کو اسکول سے ہٹا لیا ہے، مطالبہ کرتے ہیں واقعہ میں ملوث اسکول ماسٹر کے خلاف فوری طور کاروائی کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، بصورتِ دیگر ہم عدالت کا دروازے کھٹکھٹائیں گے۔