سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
سکرنڈ کے نواحی گاؤں احسان انڑ میں زمین کے تنازع پر بھتیجوں نے اپنے چچا غلام حسین انڑ کو گولی مار کر قتل کر دیا، جسے سول اسپتال سکرنڈ پہنچایا گیا جہاں فوتی کے بیٹے محمد حنیف انڑ میڈیا کو مبینہ طور پر بتایا کہ آج ہم سنوائی سے گاؤں واپس آ رہے تھے۔ ملزمان میں سے ہر ایک لیاقت انڑ، مقبول انڑ، میر ایاز انڑ اور دو نامعلوم مسلح افراد کھڑے تھے جنہوں نے ہم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میرے والد غلام حسین زخمی ہو گئے اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزم نے مجھے بھی مارنے کی کوشش کی لیکن میں بھاگ گیا میرا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ پولیس سے رابطے پر ایس ایچ او سکرنڈ اصغر اعواڻ نے کہا کہ ملزمان گھر خالی کر کے فرار ہوگئے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا