سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ٹاؤن کمیٹی کے سینٹری ورکر ایوب شیخ جس نے بیوی کے غصے کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی اور تعلقہ ہسپتال میں علاج کے دوران کونسلر الہیار کوکھر پر لگائے تھے اس نے الزامات پر معافی مانگ لی اور کہا کہ اس نے خود کشی کی کوشش اپنے خاندان کے غصے کی وجہ سے کی۔ اس وقت کونسلر الہیار کوکر اور ان کے چچا میر کوکر پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔ اس بارے میں الہیار کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں، مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔