سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت پری پبلک آکاؤنٹس کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفیس کے دربارہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع کے مختلف محکموں کے افسران نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات کے مطابق مالی سال 2004-2005، 2008-2009،2010-2011 اور2011-2012 کی آڈٹ پیرا رپورٹس کے مطابق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر رپورٹس متعلقہ ادارے اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کراچی سے تصدیق کرائی جائے تاکہ وہ رپورٹس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لائی جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ جلد از جلد آڈٹ رپورٹس کا کام مکمل کیا جائے اس ضمن میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری محمد سلیم بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری مسعود احمد سھتو، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مشتاق احمد زرداری، ایکسین ایجوکیشن ورکس غلام مرتضیٰ عباسی، آکاؤنٹس آفیسر ڈی سی آفیس نثار احمدکھنڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔