سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی شہیدبینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت امکانی بارشوں و سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ گزشتہ بارشوں و سیلاب کی وجہ سے ضلع میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا اس لئے تمام متعلقہ افسران گزشتہ بارشوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ممکنہ بارشوں اور سیلاب سے پہلے تمام انتظامات مکمل کرلیں تاکہ ممکنہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے اور عوام کو تکالیف سے بچایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے میونسپل و ٹاؤن افسران ، پبلک ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شہر کے برساتی نالوں سے تجاوزات کو ہٹایا جائے اور ان کی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ بارشوں کی صورت میں برساتی پانی کی آسانی سے نکاسی ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے اسٹینڈبائی جنریٹرسمیت پمپنگ مشینوں کا بندوبست کیا جائے اور سی ایم او اور ٹاؤن انتظامیہ کے پاس موجود مشینری کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایات کی کے وہ شہیدبینظیرآباد کی حدود میں گذرنے والے دریائے سندھ کے حفاظتی بند سمیت تمام نہروں کے حفاظتی بندوں کو مظبوط کیا جائے اگر کہیں پر بھی زمینداری بند ہو تو اسے فوری ختم کیا جائے انہوں نے محکمہ حیسکو کے افسرکو ہدایات کی کہ وہ بجلی کے تاروں کے اوپر درخت اور دوسری رکاوٹوں کو فوری ختم کریں انہوں نے محکمہ صحت کی افسران کو ہدایات کی کہ وہ ضلع بھرکے اسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کے ساتھ سانپ کے کاٹنے والے مریضوں کی بچانے والی ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنائیں ایمبولینس تیار رکھیں اور برسات سے پہلے مچھرمار اسپرے کریں تاکہ مختلف بیماریوں سے بچا جا سکے انہوں نے محکمہ اینیمل ہسبنڈری کے افسران کو ہدایات کی کہ وہ جانوروں کو مختلف بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے لگائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفئیر کے افسران کو ہدایت کی کی وہ ضلع میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی فہرست فراہم کریں ،انہوں نے سول ڈفینس کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں قائم پرانی عمارتوں کی نشاندہی کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں کے دوران ضلع اور تعلقہ سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیں اور تمام محکمے اپنا فوکل پرسن مقرر کریں۔انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں رابطے میں رہیں اور اپنا اپنا کانٹیجنسی پلان تیار کرکے پیش کریں تاکہ ان کا جائزہ لیا جائے اور لائحہ عمل تیارکرکے ممکنہ تیز برسات کے دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جاسکے۔اجلاس میں چیئرمین ضلع کاونسل علی اکبر جمالی، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نواب سمیر احمد لغاری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی محمد عارف عباسی، ایس ای حیسکو فرمان علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت محمد رمضان چنہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی، ایکسین ہائی ویز وحید احمد جمالی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ، صحت، تعلیم، سوشل ویلفئیر،پولیس، رینجرز، ریسکیو،میونسپل و ٹاؤن افسران اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔