سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
تین سال قبل اغوا ہونے والی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے جے ڈبلیو سی کے رہنما ذوالفقار علی خاصخیلی کی قیادت میں سکرنڈ میں نواب شاہ موڑ سے لطیف پارک گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پریا کماری کو جلد بازیاب کرایا جائے۔۔
سندھ کی معصوم ہندو لڑکی کو تین سال مکمل
ہونے کو ہیں لیکن سندھ حکومت اس کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کی ماں اپنی بیٹی کے لیے بیتاب ہے، لیکن کوئی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔ خدارا معصوم پریا کماری کو جلد بازیاب کرایا جائے اور سندھ میں ہندو برادری میں پیدا ہونے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ریلی میں ایوب کھوسو، عبدالحمید آرائیں، شوکت علی میمن، حضور بخش نوناری، مسعود عمرانی، رضا محمد سیال، ہندو پنچایت سکرنڈ کے رہنما گوبند رام عرف پپو سونارو، میر محمد کیریو، کنور ظفر، مشتاق سولنگی، ذوالفقار علی کوری، اصغر علی لاکو، سہیل چانڈیو ، علی اصغر چوہان، عابد بھٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پریا کماری کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔