سکھر (نعیم اخترراجپوت)
سکھر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے دن آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی زیر قیادت تاجروں کی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءمختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سکھر پریس کلب پہنچے جہاں خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ ظالمانہ جابرانہ غیر منصفانہ تاجر دوست اسکیم کا نیا ٹیکس، ویلیو ایشن ٹیکس ، آئی پی پیز کرپشن، بجلی و گیس کے بلوں میں بڑھتی ہوئی بے تحاشہ قیمتیں، پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں عدم توازن بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی موجودہ حکومت کے سیاہ ترین کارنامے ہیں 28 اگست کی کامیاب ہڑتال ملک بھر کے تاجروں کے اتحاد کا مظہر ہے اور حکومت کےلئے نوشتہ دیوار ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں پر ٹیکس سے کوئی ملک ترقی نہیں کرستا، ترقی کے لئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا حکومت تو اتحادی مگر بنیادی حکومت بن چکی ہے ہر شعبے میں فساد برپا ہے حکومت اپنے بدعنوان عناصر کو بچانے کےلئے ٹیکس کا ڈرامہ رچا رہی ہے تاجر دوست اسکیم کا نام رکھ کر تاجر دشمنی کی جارہی ہے دھونس دھوکہ فریب فراڈ اور جھوٹ پر مبنی غیر مقبول فیصلے حکومت لے ڈوبیں گے حکومت تاجروں کو تنگ و پریشان کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم ، وزیر خزانہ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ قومی نوعیت کے قابل عمل فیصلے کریں حکومت نے ہمیشہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے نظر انداز کرکے من پسند ظالمانہ فیصلے تاجروں پر مسلط کرنے کی کوشش کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجر دوست اسکیم ختم کرکے ویلیو ایشن ٹیکس واپس لیا جائے آئی پی پیز کرپشن کے کرداروں کو بے نقاب کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کرکے سزا دی جائے اور ان سے وصولی کی جائے بجلی گیس پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں کم کی جائیں مہنگائی سے عوام کو نجات دلائی جائے۔